• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیڑوں والی گندم کی درآمد، انکوائری کیلئے 3 رکنی کمیٹی تشکیل

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ)وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار اینڈ فوڈ سکیورٹی رانا تنویر حسین نے 2024 /2023 میں کیڑوں والی گندم کی درآمد کا نوٹس لے لیا ، انہوں نے اعلی سطحی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی تین رکنی کمیٹی کی سربراہی فوڈ کمشنر سید وسیم الحسن کرینگے وفاقی وزیر رانا تنویر نے بتایا کہ کمیٹی ناقص اور کیڑوں والی گندم کی امپورٹ پر ایک جامع رپورٹ پیش کرے گی ، اس کی شفاف تحقیقات سےذمہ داروں کو سامنے لایا جائے گا، کمیٹی پاسکو کی جانب سے گندم کی خریداری عوامی شکایات اور بے ضابطگیوں کی تحقیقات بھی کرے گی ، انہوں نے کسی صورت میں کسانوں کا استحصال قابل قبول نہیں، گندم کی خریداری کو شفاف بنانے کیلئے تمام تر ضروری اقدامات کو یقینی بنار ہے ہیں ۔ادھر پاکستان میں جاپان کے سفیر مسٹر واڈا مٹسوہیرو نے گزشتہ روز وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار اینڈ فوڈ سکیورٹی رانا تنویر حسین سے ملاقات کی ،دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور سمیت دو طرفہ تعاون پر بات چیت کی گئی سفیر نے پاکستان میں جاپانی کار ساز اداروں کو درپیش چیلنجز کے بارے بتایا ، رانا تنویر حسین نے کہا جاپان پاکستان کی آٹو انڈسٹری میں اہم کردار ادا کر رہا ہے،پاکستان کو توقع ہے کہ مزید جاپانی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کرینگی۔ 
اہم خبریں سے مزید