• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی حکومت نے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد (محمد صالح ظافر) وفاقی حکومت نے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ موجودہ قومی اسمبلی کا پانچواں اور آئندہ ماہ کے بجٹ اجلاس سے پہلے کا آخری اجلاس ہوگا ۔ اعلیٰ حکومتی ذرائع نے جنگ کو بتایا ہے کہ اجلاس میں قومی اسمبلی کے مخصوص نشستوں پر کامیاب قرار پائے ارکان بھی شرکت کرینگے ۔ جن میں خواتین اور اقلیتی نشستوں پر ازووئے آئین کامیاب قرار پائے ارکان بھی شامل ہونگے ۔ ذرائع نے بتایا کہ پر فاضل ارکان اپنے دیگر ہم نشیں ارکان کی طرح ایوان کی کارروائی میں حصہ لیں گے۔ حکومت موجودہ اجلاس میں کوئی قانون مسودہ یا آئینی تر میم لانے کا ارادہ نہیں رکن جن کی بنا پر ان ارکان کے حوالے سے یہ سوال ایوان میں اٹھے کا کہ وہ اس عمل میں حصہ لے سکیں گے یا نہیں عمومی قانون سازی کی صورت میں ان ارکان کے ووٹ کی ضرورت نہیں ہوگی یہ ارکان اپنی اپنی اسمبلیوں میں کورم کا حصہ ہونگے۔ دلچسپ صورت حال اس وقت رونما ہوگی جب ایوان میں پورا کرنا ٹوٹ جائے گا توان ارکان کو کورم پورا کرنے کیلئے شمار کیا جائے گا ۔
اہم خبریں سے مزید