• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جو ہونا تھا ہوگیا، قوم کو اس بار ورلڈ کپ کا تحفہ دینگے، کپتان بابر اعظم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ہم ورلڈ کپ جیت کر قوم کو خوشیاں دینا چاہتے ہیں۔ پوری ٹیم کی ساری توجہ صرف اور صرف ورلڈکپ جیتنے پر مرکوز ہے۔ ماضی میں جو ہونا تھا وہ ہوگیا، قوم کو اس بار ورلڈکپ کا تحفہ دیں گے۔ آئرلینڈ اور انگلینڈ میں کوشش ہوگی ورلڈ کپ اسکواڈ کو میدان میں اتاریں، روٹیشن کے لیے ٹائم کم ہے، اب وہی کھیلیں گے جو ہم ورلڈ کپ کے لیے پلان کر رہے ہیں۔ ماضی میں یہی گول تھا کہ ٹرافی لانی ہے، بدقسمتی سے نہیں لاسکے ۔ٹیم کی بہتری کے لیے اوپننگ چھوڑنی پڑی تو ضرور چھوڑوں گا۔ میرا اور رضوان کا کھیلنے کا انداز مختلف ہے اور صائم ایوب پاور پلے میں جارح مزاج کرکٹ کھیل کر اچھا آغاز فراہم کرتا ہے۔وہ پیر کو آئرلینڈ ،انگلینڈ کی سیریز اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے روانگی سے قبل لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پا کستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی ہمیں بہت اعتماد دے رہے ہیں۔ ہماری کوچ گیری کرسٹن سے روزانہ کی بنیاد پربات چیت چل رہی ہے، ان کا بہت تجربہ ہے، ان کو پتا ہے کہ ہمارا لائن اپ کیا ہے، گیری کرسٹن کا اسائنمنٹ جیسے ہی ختم ہوگا وہ ہمارے ساتھ ہوں گے، ہم گیری کرسٹن کو تمام تر اپڈیٹس دے رہے ہیں، جتنی جلدی وہ ہمارے ساتھ آئیں گے اتنا ہی بہتر ہوگا۔
اہم خبریں سے مزید