• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیاری ایکسپریس وے کو صوبائی حکومت کے حوالے کیا جائے، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وفاقی حکومت پر زور دیا کہ لیاری ایکسپریس وے کو صوبائی حکومت کے حوالے کیا جائے تاکہ اس کی مرمت اور دیکھ بھال کے ساتھ ساتھ اسے ہیوی ٹریفک کے لیے کھولا جا سکے۔ ایم 9 انٹرچینج پر لگائے گئے تخمینہ پر نظرثانی کرے کیونکہ لاگت میں بے انتہا اضافہ صوبائی حکومت پر بہت بڑا بوجھ ثابت ہوگا،تفصیلات کے مطابق پیر کو وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور صوبائی محکمہ ورکس اینڈ سروسز کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کی ، اجلاس میںاین ایچ اے کی جانب سے سڑکوں کی تکمیل کے شعبے کے مختلف منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔مراد علی شاہ نے وفاقی حکومت پر زور دیا کہ لیاری ایکسپریس وے کو صوبائی حکومت کے حوالے کیا جائے تاکہ اس کی مرمت اور دیکھ بھال کے ساتھ ساتھ اسے ہیوی ٹریفک کے لیے کھولا جا سکے۔ایم نائن پر انٹر چینج کی تعمیر: وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ جولائی 2023 میں ایم نائن ۔ این فائیو لنک روڈ پروجیکٹ پر کام کافی حد تک مکمل ہوچکا تھا ، سڑک کی مجموعی لمبائی 21کلومیٹر ہے اور 7.2 کلومیٹر سڑک کوچنگی کلیکٹ کے ساتھ ٹریفک کے لیے کھول دیاگیا ہے۔ ایم نائن پر انٹر چینج کی تعمیر کاابتدائی کام سندھ حکومت کے دائرہ اختیار میں تھا۔تفصیلی غور و خوض کے بعداین ایچ اے نے سندھ حکومت کو بتایا کہ ایم نائن کے رائٹ آف وے (ROW) کے مطابق وہ کسی بھی نئے انفراسٹرکچر کی پیشرفت کے حوالے سے پابند ہے ۔ایم نائن پر ایک انٹرچینج کی تعمیر اور اضافی لاگت کی وجہ سے این ایچ اے اور محکمہ ورکس نے 2024 میں 3.5 بلین روپے کے مفاہت نامے پر دستخط کیےتھے ۔ مرادعلی شاہ نے این ایچ اے پر زور دیا کہ وہ ایم 9 انٹرچینج پر لگائے گئے تخمینہ پر نظرثانی کرے کیونکہ لاگت میں بے انتہا اضافہ صوبائی حکومت پر بہت بڑا بوجھ ثابت ہوگا۔
اہم خبریں سے مزید