• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

درگاہ گرہوڑ شریف کی گدی نشینی کا تنازع، محکمہ اوقاف کی تحویل میں لینے کی کارروائی

میرپورخاص(رپورٹ:سید محمد خالد) 250 سالہ قدیم درگاہ گرہوڑ شریف کی گدی نشینی کا تنازع مزید شدت اختیار کرگیا۔ محکمہ اوقاف نے عدالتی حکم پر درگاہ تحویل میں لینے کی کارروائی شروع کردی ہے ۔ محکمہ اوقاف نے درگاہ عبدالرحیم گرہوڑ شریف تحویل میں لینے کیلئے پولیس اور انتظامیہ سے مدد طلب کرلی۔ محکمہ اوقاف نے انتظامیہ اور پولیس حکام کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ اوقاف کی ٹیم دو مرتبہ درگاہ پہنچی ،لیکن عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ کرا سکی۔ مقامی پولیس اور انتظامیہ کے عدم تعاون کے باعث ٹیم کارروائی کئے بغیر ناکام واپس لوٹ گئی۔ تعلقہ سندھڑی میں واقع درگاہ گرہوڑ شریف پر دو گروپوں کے درمیان گدی نشینی کا تنازع گزشتہ پچاس سال سے چل رہا ہے۔ اب گدی نشینی کے اس تنازع کی قانونی جنگ مزید شدت اختیار کرگئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید