• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 20پیسے تک کم ہو گئی اور اوپن مارکیٹ میں 18 پیسے تک بڑھ گئی، یورو کی قیمت میں 47پیسے تک کا اضافہ،پاؤنڈ بھی 46پیسے تک مہنگا ہو گیا، فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پیر کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 278.10روپے پر برقرار رہی لیکن قیمت فروخت 20 پیسے کی کمی سے 278.50 روپے سے کم ہو کر 278.30روپے پر آگئی،اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 16پیسے کے اضافے سے 276.57 روپے سے بڑھ کر 276.73روپے اور قیمت فروخت 18 پیسے کے اضافے سے 279.20 روپے سے بڑھ کر 279.38 روپے ہو گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 47پیسے کے اضافے سے 295.18روپے سے بڑھ کر 295.65روپے اور قیمت فروخت 43پیسےکے اضافے سے 297.90 روپے سے بڑھ کر 298.33روپے ہو گئی۔پیر کو برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 46پیسے کے اضافے سے 344.58روپے سے بڑھ کر 345.04 روپے اور قیمت فروخت 40پیسے کے اضافے سے 347.74 روپے سے بڑھ کر 348.14روپے ہو گئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید