• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایئرفورس نے پہلا انٹر ڈپارٹمنٹ ٹینس کپ جیت لیا

ایئر فورس نے گولڈ میڈل حاصل کرکے پہلا انٹر ڈپارٹمنٹ ٹینس کپ جیت لیا۔ واپڈا نے سلور جبکہ آرمی نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں پہلا انٹر ڈپارٹمنٹ ٹینس کپ اختتام پذیر ہوگیا۔ منگل کو کھیلے گئے میچز میں ایئر فورس اور سوئی ناردرن نے فتح حاصل کی۔

سنگلز مقابلوں میں یوسف خلیل اور محمد شعیب نے واپڈا کے کھلاڑیوں کو مات دی۔ دوسرے میچ میں سوئی ناردرن نے نیوی کو ہرایا۔

صدر پی ٹی ایف اعصام الحق اور سابق صدر پی ٹی ایف سلیم سیف اللّٰہ نے انعامات تقسیم کیے۔

ایئر فورس کو ڈیڑھ لاکھ، واپڈا کو ایک لاکھ جبکہ آرمی کو پچاس ہزار روپے کی انعامی رقم ملی۔

ٹینس تاریخ میں پہلی بار ڈپارٹمنٹس کے لیے ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔ مستقبل میں مزید ڈپارٹمنٹل ٹورنامنٹس کو شیڈول کیا جائے گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید