• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک کالونی، لیاری گینگ وار کاشف سندھی گروپ کے دو کارندے گرفتار

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) پاک کالونی پولیس کی پرانا گولیمار سے لیاری گینگ وار کاشف سندھی گروپ کے دو کارندوں کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق ملزمان پرانا گولیمار و ملحقہ علاقوں میں منشیات فروشی میں ملوث ہیں۔گرفتار ملزمان رضوان مسیح عرف ملک اور شہباز عرف گھٹو کے قبضہ سے آئس برآمد کی گئی ہے جبکہ ارشد بلوچ نامی ایک ملزم رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ملزمان کے خلاف اینٹی نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید