• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلشن حدید، 3 ملزمان چند سیکنڈ میں دکانوں سے کیش اور شہریوں سے موبائل فون چھین کر فرار

کراچی( اسٹاف رپورٹر )گلشن حدید میں دن دیہاڑے دو دکانیں لوٹ لی گئیں۔گلشن حدید فیز 2 میں مسلح ملزمان کی جانب سے لوٹ مار کی واردات کی سی سی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے۔فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تین ملزمان دو مختلف دکانوں پر آئے۔دو ملزمان نے ایک دکان اور ایک ملزم نے دوسری دکان کو لوٹنا شروع کیا ۔ملزمان چند سیکنڈ میں دونوں دکانوں سے کیش اور شہریوں سے موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید