• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منرل واٹر کے185برانڈز کا لیبارٹری تجزیہ،19کا پانی غیرمعیاری

اسلام آباد(ساجد چوہدری ، اپنے نامہ نگار سے) پینے کے صاف اور محفوظ بوتل بند (منرل پانی)کے نام پر فروخت ہونے والے 19برانڈ کا پانی پینے کیلئے غیر معیاری نکلا جن کے پینے سے مختلف قسم کی بیماریاں پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ پاکستان کونسل برائے تحقیقات آبی وسائل (پی سی آر ڈبلیو آر) کی طرف سے جاری اپنی سہ ماہی رپورٹ جنوری تا مارچ 2024 میں مجموعی طور پرپاکستان کے 21شہروں سے بوتل بند/ منرل پانی کے 185برانڈز کے نمونے حاصل کئے گئے، ان نمونوں کا لیبارٹری تجزیہ کیا گیا۔ اس تجزیے کے مطابق 185میں سے 19 برانڈز پینے کیلئے غیر معیاری پائے گئے۔ ان 19 میں 6 برانڈز کے نمونوں میں سوڈیم کی مقدار، ایک برانڈ کے نمونے میں ٹی ڈی ایس مقررہ مقدار سے زیادہ،3برانڈز میں سنکھیا مقررہ مقدار سے زیادہ پایا گیا۔ 13برانڈز جراثیم سے آلودہ پائے گئے جو پینے کیلئے مضرِ صحت ہیں۔
اسلام آباد سے مزید