• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی جی اردل روم‘ بدعنوانی‘ اختیارات سے تجاوز پر افسران کو سزائیں

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے اسلام آباد پولیس کے افسران کو درپیش محکمانہ اور ذاتی نوعیت کے مسائل کے حل کو یقینی بنانے کیلئے سنٹرل پولیس آفس میں اردل روم کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر آئی جی نے معمولی نوعیت کے معاملات میں معطل کئے گئے افسروں کو بحال کر دیا جبکہ بدعنوانی، اختیارات سے تجاوز اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افسروں کو سزائیں سنائیں۔ انہوں نے دیگر مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی بھی ہدایت کی۔ اس موقع پر آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ پولیس ملازمین کی ویلفیئر کیلئے متعدد اقدامات کئے گئے ہیں جن میں رہائش، بہترین طبی سہولیات اور تعلیم کے معیار کو بہتر بنانا شامل ہیں۔ کسی بھی قسم کا مسئلہ درپیش ہو تو میرے دفتر کا دروازہ ہمیشہ کھلا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اردل روم کے انعقاد کا مقصد پولیس افسران کی ویلفیئر، ذاتی و سرکاری مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے ساتھ انکے مورال کو بلند کرناہے۔ ہم سب نے مل کر اس شہر کی بہتری میں اپنا کردار ادا کرناہے۔
اسلام آباد سے مزید