• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلحہ کی نوک پر سٹریٹ کرائم جاری، شہری درجنوں موبائل فونز، نقدی سے محروم

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سرقہ باالجبر ،راہ زنی اور چوری کی وارداتوں میں شہری 2گاڑیوں 15موٹرسائیکلوں ،35موبائل فونز اور نقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے ،16افراد سے جھپٹا مار کران کے موبائل چھین لئے گئے۔ تھانہ رتہ امرال کے علاقہ گورنمنٹ ڈگری کالج فارویمنڈھوک حسو کے قریب 2نامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پر فیضان شہزاد سے اس کا موٹر سائیکل،تھانہ رتہ امرال کے علاقہ ماربل فیکٹری روڈ پر دوموٹر سائیکل سوار دانش شہزاد کے شوروم سے ایک لاکھ 30ہزار روپے ،شناختی کارڈ ،ڈرائیونگ لائسنس،اے ٹی ایم کارڈ ، موٹر سائیکل کارجسٹریشن کارڈ اور 5موبائل ،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ سید پور روڈ پر2موٹرسائیکل سوار نادرحسین وغیرہ سےاسلحہ کی نوک پر 2موبائل اور2ہزارروپے،تھانہ صادق آباد کے علاقہ النور کالونی میں 2موٹرسائیکل سوار محمدارحم اور ندیم سلطان سے اسلحہ کی نوک پر ان کے موبائل،تھانہ سول لائنز کے علاقہ سی او ڈی چوک میں کورئیردانش رحمان کے موٹرسائیکل کو ایک موٹرسائیکل والے نے ہٹ کر کے روکا ۔ ملزم چاقو اس کے ہاتھ پر مار کر زخمی کرکے ایک لاکھ 51ہزار 192روپے چھین کر بھاگ گیا۔تھانہ سول لائنز کے علاقہ جھنڈا چوک میں تین موٹرسائیکل سواراسلحہ کی نوک پر محمد افضال کو روک کر اس کی کار چھین کر لے گئے ۔تھانہ صدربیرونی کے علاقہ اڈیالہ گاؤں میں رائیڈر فرحان سرفراز سے دونامعلوم ملزمان سواریوں کے روپ میں گن پوائنٹ پرموبائل اورموٹر سائیکل چھین کرلے گئے۔ ملزموں نے اس پرتشدد بھی کیا۔تھانہ دھمیال کے علاقہ چکری روڈ پیلو گاؤں میں رائیڈرمحمد اعجاز سے دونامعلوم ملزمان سواریوں کے روپ میں اسلحہ کی نوک پرموٹر سائیکل ،موٹرسائیکل کا سمارٹ کارڈ،ساڑھے سات ہزار روپے اور موبا ئل فون چھین کرفرار ہوگئے ۔تھانہ ٹیکسلاکے علاقہ میں منڈی کے قریب موٹرسائیکل سوار نامعلوم لڑکا جس کے ساتھ ایک عورت بھی تھی ثانیہ سلمان کا پرس چھین کرفرارہوگئے جس میں موبائل، 40 ہزار روپے اور ٹاپس مالیتی 50 ہزار روپے تھے ۔
اسلام آباد سے مزید