رولپنڈی ( ناصر چشتی، خصوصی نمائندہ) حکومت پنجاب کی ہدایت پر راولپنڈی کے تمام سرکاری سکولوں میں سٹوڈنٹس کونسل کے انتخابات کا عمل مکمل کر لیا گیا ۔ تمام طلبا اور طالبات نے اپنے اپنے سکولوں میں اس انتحابی عمل میں بھرپور شرکت کی اور عہدے داروں کا انتخاب کیا۔ سٹوڈنٹس کونسل کے کے قیام کے سلسلے میں حکومت پنجاب نے خصوصی ہدایات جاری کی تھیں جس پر عمل کرتے ہوئے گزشتہ روز انتخابات عمل میں لائے گئے۔ چار عہدوں پر انتخابات کئے گئے جن میں صدر، نائب صدر ،جنرل سیکرٹری اور فنانس سیکرٹری شامل ہیں۔ تما سرکاری سکولوں میں سارا دن انتخابی ماحول رہا ۔ ذرائع کے مطابق شہر کے ایک سکول میں ہارنے والے امیدوار نے نتائج میں دھادندلی کا مبینہ طور پر الزام لگایا ۔ادھر ماہرین تعلیم کے مطابق ایسی انتخابی سر گرمیوں اور محدود ذمہ داریوں سے نئی نسل میں سیاسی شعور اور بیداری بھی پیدا ہو گی۔