• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی امن کے ٹھیکیداروں کو مظلوموں کا بہتا خون اور لاشیں نظر نہیں آتیں، علامہ بشارت امامی

اسلام آباد ( خصوصی نمائندہ) ایام ضامن کا آغاز ہوگیا ۔ اس موقع پر محافل میلاد ، کانفرنسوں ، سیمیناروں اور دیگر دینی تقریبات کا اہتمام کیا گیا ۔ سیکرٹری جنرل تحریک نفاذ فقہ جعفریہ علامہ راجہ بشارت حسین امامی نے جامعہ ولی العصر ترلائی کلاں میں محفل امام ضامن سے خطاب کرتے ہوئے موجودہ عالمی حالات کے تناظر میں اسوہ امام رضا کی عملی پیروی کو مسائل کا حل قرار دیا۔ انہوں نے باور کرایا کہ اس وقت پوری انسانیت استعماری ظلم کی چکی میں پس رہی ہے ، فلسطین و کشمیر میں یہود و ہنود کی بربریت اپنے عروج پر ہے لیکن عالمی امن کے ٹھیکیداروں کو مظلوموں کا بہتا ہوا خون اور گرتی ہوئی لاشیں نظر نہیں آتیں ، حقوقِ بشر کے نام نہاد ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں جو انکی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ؟ علامہ راجہ بشارت امامی نے کہا کہ اگر مظلوموں کی دادرسی نہ کی گئی تو دنیا کا کوئی علاقہ بھی عالمی دہشتگردوں کی سفاکی اور ظلم و بربریت سے محفوظ نہیں رہے گا ۔ دریں اثنا انجمن دختران اسلام ام البنین ڈبلیو ایف ، سکینہ جنریشن اور گرلز گائیڈز کے زیر اہتمام مرکزی امام بارگاہ جامعۃ المرتضٰی جی نائن فور اسلام آباد میں خواتین کی محفل میلاد کا اہتمام بھی کیا گیا ۔
اسلام آباد سے مزید