• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد کی یونین کونسلز میں بائیو میٹرک حاضری سسٹم کی تنصیب

اسلام آباد( نیوز ر پورٹر)ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد رانا محمد وقاص انور کی ہدایات پر اسلام آباد میں تمام یونین کونسلز میں بائیو میٹرک حاضری سسٹم کی تنصیب کرکے کام کا آغاز کر دیا گیا ۔اس کا مقصدملازمین کی کارکردگی اور حاضری کی چانچ پڑتال سمیت دفتری اوقات کار میں کنڈکٹ اور ڈسپلن کو بہترین بنانا ہے ۔ ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن نے اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2015 کے تناظر میں یونین کونسلز کی ایڈمنسٹریشن کو فوری اقدامات کرنے کے احکامات بھی دیئے ہیں۔ انہوں نے میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ماتحت یونین کونسلز کے ملازمین کو پبلک سروس ڈیلیوری سسٹم کو عوامی امنگوں کے مطابق ڈھال کر لوکل گورنمنٹ سسٹم کو مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔