• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں میں 3 افراد قتل، ایک ہوائی فائرنگ کی زد میں آگیا

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں چار افراد جان کی بازی ہارگئے ۔تھانہ صادق آباد کومحمد وقاص نے بتایاکہ رات کو میرے دوست محمداویس ریاض اور اسفندیار عباسی راجہ ٹاؤن نیو شکریال میں میرے گھر آئے ہوئے تھے جنہیں الوداع کرنے ان کے ساتھ باہر گلی میں آیا کہ اس دوران احتشام الحق کی رہائشی بیٹھک سے لڑائی جھگڑے کی آوازیں سنائی دیں ہم دوڑ کربیٹھک میں گئے جہاں ولید بھٹی مسلح پسٹل ،شاہ ویز بھٹی ،شاقا بھٹی ،چڈی ،سہیل عباسی جو احتشام الحق اورحسن رضا کے ساتھ لڑائی جھگڑا کررہے تھے ۔ ولید بھٹی نے سیدھافائر حسن رضا پر کیاجوشدید زخمی ہوگیا۔اپنے بھائی حسن رضا کو بے نظیر بھٹو ہسپتال لے کر آئے جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں جاں بحق ہوگیا۔ تھانہ ائرپورٹ کوجبران علی نے بتایاکہ اپنی فیملی کے ہمراہ خالہ زاد بھائی محمدالیاس کے گھر ڈھوک چودھریاں اس کی رسم مہندی میں شرکت کے لئے آئے ہوئے تھے جہاں فنکشن کے دوران چار پانچ نامعلوم لڑکے جو محمد الیاس کی طرف سے مدعو تھے نے رات اڑھائی بجے کے قریب ہوائی فائرنگ ،آتش بازی شروع کردی جن کی ہوائی فائرنگ سے 22سالہ بھائی سعدعلی زخمی ہوکر گرگیا جب کہ تقریب میں شریک نعمان حسین عمر 25سال اور محمد حسنین عمر 12سال بھی فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہوگئے ۔ سعدعلی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔تھانہ روات کو وسیم جاوید نے بتایاکہ میں بھائی عظیم جاوید کے ہمراہ15مئی کو ہرکہ چوک میں محمدآزاد کی دکان پر سوداسلف لینے گیا۔وہاں پر پہلے سے ہمارے کزن عامرشہزاد اور آصف محمود سودا سلف لینے آئے ہوئے تھے ۔ محمد آزاد کی دکان پر اس کابیٹا محمدعبداللہ بھی موجودتھا۔دوران خریداری عظیم اور آزاد کے درمیان تکرار ہوگئی مگر ہمارے کزنوں نے معاملہ رفع دفع کروادیا۔ بعد ازاں جوں ہی بسالی روڈ پر پہنچے تومحمد آزاد نے کہا کہ آج عظیم کو میرے ساتھ بدتمیزی کرنے کامزا چکھاؤ جس پرعبداللہ ،یاسرنے ڈنڈے کے وار کئے۔محمدآزاد نے ٹارچ اس کے سر پر ماری جو انہی ضربات کی وجہ سے ہفتہ کو ہسپتال میں جاں بحق ہوگیا۔ تھانہ گوجر خان کو صبا اورنگزیب نے بتایا میں اپنے بچوں اور خاوند اورنگزیب کے ہمراہ گھر میں موجود تھی کہ شہوانہ اشتیاق، آمنہ ریاض اور نگینہ بی بی آ گئیںاور میرے ساتھ لڑائی جھگڑا شروع کر دیا میں نے اپنےبیٹے عبدالرحمن کو کہا کہ جاؤ آنٹی نرگس شاہد کو بلا کر لاؤ ۔نرگس شاہد کے آنے پر تینوں عورتوں نے ہمارے کپڑے پھاڑ دیئے ۔ زاہد سلطان مسلح پسٹل آگیا اور آتے ہی فائر میرے خاوند اورنگزیب پر کیا۔ نرگس شاہد، محمد سلمان اور اورنگزیب کو زخمی حالت میں ہسپتال لیکر آگئے جہاں اورنگزیب زخموں کی تاب نہ لا کر جاں بحق ہو گیا۔ وجہ عناد یہ ہے کہ زاہد سلطان اور محمد داؤد کے درمیان زمین کا تنازع چل رہا ہے۔
اسلام آباد سے مزید