• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرمی شروع ہوتے ہی جڑواں شہروں میں غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ)گرمی کی شدت کے اضافے کے ساتھ ہی جڑواں شہروں میں غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ شروع ہو گئی جس سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ آئیسکو حکام کی طرف سے بغیربتائے دن میں دو دو گھنٹے کی لو شیڈنگ کی جارہی ہے۔مختلف علاقوں میں مرمت کے نام پر چھ چھ گھنٹے الگ سے بجلی بند رکھی جا رہی ہے۔صارفین نے کہا کہ اگر لودشیڈنگ کرنی ہے تو اس کے اوقات بتائے جائیں اوراس کا شیڈول جاری کیا جائے۔
اسلام آباد سے مزید