• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزادی اظہار کے قائل ہیں، ریڈ لائن بھی ہونی چا ہئے،طاہر اشرفی

اسلام آباد ( نیوز رپورٹر) چیئرمین پاکستان علماء کونسل پاکستان حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں اور ادارے ملک کی بہتری کیلئےآگے آئیں۔سیاست ہوتی رہی ہے لیکن ملک کو سامنے رکھنا چاہئے۔ پر یس کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علماء و مشائخ کی طرح سیاسی و مذہبی قوتیں پاکستان کے پیغام کو آگےلائیں۔نو مئی کے مجرموں کو چھوڑیں گے تو کل پھر یہ واقعات ہوں گے۔ طاہر اشرفی نے کہا کہ ہم آزادی اظہار کے قائل ہیں لیکن آزادی اظہار کی ریڈ لائن بھی ہونی چا ہئے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ جمعہ کو یوم استحکام پاکستان منایا جائے گا۔ فلسطین میں مظالم روکنے کیلئے او آئی سی اپنا کردار ادا کرے۔
اسلام آباد سے مزید