• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

700 لٹر غیر معیاری انرجی ڈرنکس350 کلو ایکسپائرڈ سنیکس تلف

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) غیر معیاری خوراک فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائی میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے راولپنڈی میں مختلف مقامات پر نمکو پروڈکشن یونٹ، سپر سٹور اور ویئر ہاؤس کی انسپکشن کی۔ انسپکشن کے دوران 700 لٹر غیر معیاری انرجی ڈرنکس، 350 کلو ایکسپائرڈ سنیکس اور 15 کلو مضر صحت اجزاء برآمد کرکے تلف کردیئے گئے۔ غیر معیاری خوراک کی سٹوریج پر 3 فوڈ پوائنٹس کو 1 لاکھ 25 ہزار روپے کے جرمانے بھی کئے گئے۔
اسلام آباد سے مزید