• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک سعودی سرمایہ کاری کوششوں میں پیشرفت، کمپنیوں میں معاہدے طے پاگئے

پاکستان اور سعودی عرب سرمایہ کاری کی کوششوں میں پیشرفت ہوئی ہے، دونوں ممالک کی کمپنیوں میں معاہدے طے پا گئے۔

وزیر تجارت جام کمال کا کہنا ہے کہ کئی سعودی و پاکستانی کمپنیوں کے ایک دوسرے کے ساتھ معاہدے طے پا چکے ہیں، کمپنیوں کا ایک دوسرے کے ساتھ اتفاق رائے ہو چکا ہے۔

جام کمال نے کہا کہ متعلقہ شعبوں کی پاکستانی اور سعودی کمپنیوں کو ہم نے ایک دوسرے کے ساتھ بٹھایا، آٹھ دس دنوں میں باہمی سرمایہ کاری کا ڈیٹا شیئر کر دیں گے۔

وزیر تجارت  نے کہا کہ سعودی وفد کی آمد ولی عہد کے دورہ پاکستان کا اہم حصہ ہے، حکومت اور بزنس شعبوں میں دو قسم کے معاہدے ہورہے ہیں۔

 جام کمال نے کہا کہ زرعی شعبوں میں معاہدے ہوئے تو صوبائی حکومتوں کی ملاقاتیں کروائی جائیں گی، سعودی عرب کی خوراک کے شعبے میں بہت دلچسپی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے کوئی اعداد و شمار نہیں کہ زرعی زمینوں سے متعلق بات ہورہی ہے، ابھی تک سعودی سرمایہ کاروں نے زمین مانگی ہے نہ ہم نے کچھ کہا، جب سعودی سرمایہ کار بات کریں گے تو اس معاملے پر بات ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید