• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر داخلہ نے موٹرسائیکل و گھڑ سوار مارگلہ ٹریلز پٹرول یونٹ کا افتتاح کر دیا

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں موٹرسائیکل اور گھڑ سوار مارگلہ ٹریلز پٹرول یونٹ کا افتتاح کر دیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی نے کہا کہ 60 پولیس اہلکاروں پر مشتمل یہ فورس مارگلہ ٹریلز پر سیکورٹی فراہم کرے گی۔ 

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ راستہ بھٹکنے والوں یا کسی اور ایمرجنسی کی صورت میں لوگوں کی مدد کرے گی۔ 

سید محسن نقوی نے کہا مارگلہ ٹریلز میں موبائل سگنلز کا مسئلہ حل کرنے کی ہدایت دی ہے۔

قومی خبریں سے مزید