• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈسٹرکٹ کونسل ختم، ٹاؤن قربانی کے جانوروں پر ٹیکس کیوں لے رہا ہے، میئر

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ قربانی کے جانوروں پر ٹیکس کے معاملہ پر جھگڑا ہے، ڈسٹرکٹ کونسل ختم ہوچکاتو ٹاؤن ان سے یہ ٹیکس کیوں لے رہا ہے، دس کروڑ روپے کی لاگت سے کورنگی کی دو یونین کمیٹیز میں گلیوں کو پختہ کرنے کا کام شروع ہوچکاہے، پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اجتماعی قربانی کا تصور لے کر آر ہے ہیں،قربانی کے لیے گراؤنڈز مختص کریں گے، نو مئی 2023 پاکستان کی سیاسی جمہوری اور آئینی تاریخ کا بدقسمت اور شرمناک ترین دن ہے، نو مئی کی معافی تو تب ہوگی جب اپنی غلطی کااعتراف ہوگا، یہ بات انہوں نے جمعرات کے روز یو سی 25اور 26کورنگی کی مختلف سڑکوں کی بحالی کے کام کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید