• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ نہری پانی کی چوری برداشت نہیں، سدباب کےلیے مؤثر کارروائی کی جائے گی۔

لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی وزیر اریگیشن کاظم پیرزادہ سے ملاقات کی اور اریگیشن سسٹم کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا جائزہ لیا گیا۔

دوران ملاقات کاشت کاروں کو ٹیل تک پانی کی بروقت فراہمی کی تجاویز پر بھی غور کیا گیا جبکہ صوبے بھر میں کھالوں کو پختہ کرنے کے پروگرام پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پہلے مرحلے میں 10 ارب کی لاگت سے 1200 کھالے پکے کیے جا رہے ہیں، دوسرے مرحلے میں صوبہ بھر میں 7 ہزار کھالے پکے کیے جائیں گے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ ان شااللّٰہ آئندہ 5 سال میں کھالوں کو پختہ کردیا جائے گا۔ کھالے پکے ہونے سے نہروں کے ٹیل پر بھی کاشتکاروں کو وافر پانی دستیاب ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کسانوں کے لیے سولر ٹیوب ویل پروجیکٹ کا آغاز کرنے جارہے ہیں۔ نہری پانی کی چوری برداشت نہیں، سدباب کے لیے مؤثر کارروائی کی جائے گی۔

کاظم پیرازدہ نے کہا کہ مریم نواز کی قیادت میں کابینہ اور ٹیم عوامی فلاح و بہبود کےلیے دن رات کام کر رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید