• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ادارہ نہیں صرف پی ٹی آئی بند گلی میں جاچکی، عرفان صدیقی

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ ادارہ نہیں صرف تحریک انصاف بند گلی میں چلی گئی ہے۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں عرفان صدیقی نے سابق صدر عارف علوی کو مشورہ دیا کہ وہ اڈیالہ جا کر اپنے لیڈر کو نئے حقائق سمجھائیں۔

انہوں نے کہا کہ کوئی ادارہ بندگلی میں نہیں گیا، صرف تحریک انصاف بند گلی میں چلی گئی ہے۔

ن لیگی سینیٹر نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی سیاستدانوں سے بات کرنا نہیں چاہتی، جن سے کرنا چاہتی ہے اُنہوں نے دو ٹوک جواب دیدیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب پی ٹی آئی کےلیے سارے دروازے ہی نہیں، کھڑکیاں اور روشندان بھی بند ہوچکے ہیں۔

عرفان صدیقی نے یہ بھی کہا کہ عارف علوی کے پاس ایک ہی آپشن بچا ہے وہ اڈیالہ جا کر اپنے لیڈر سے مذاکرات کریں اور انہیں سمجھائیں دنیا بدل چکی ہے، ان کو بھی اب نئے حقائق کو تسلیم کرلینا چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید