• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان کے بیرونی قرضوں کی ادائیگی مشکل ترین عمل ہے، مزمل اسلم

مزمل اسلم : فوٹو فائل
مزمل اسلم : فوٹو فائل

مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ حکومت کے مطابق پاکستان کے رسک میں کوئی کمی نہیں آئی ہے جبکہ آئی ایم ایف کہتا ہے کہ پاکستان کے بیرونی قرضوں کی ادائیگی مشکل ترین عمل ہے۔

اپنے بیان میں مزمل اسلم نے کہا کہ حکومت کے مطابق معاشی اشاریے بہتر ہوگئے ہیں تو کیا آئی ایم ایف جھوٹ بول رہا ہے؟

 مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان کے رسک میں کوئی کمی نہیں آئی ہے حکومت سیاسی غیر یقینی صورتحال کم کرنے میں دلچسپی کیوں نہیں لے رہی؟

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے مطابق بجلی کی قیمتیں لاگت کے حساب سے بڑھائی جا رہی ہیں اب کہہ رہے ہیں مسئلہ لاگت کم کرنا اور بوسیدہ بجلی انفرااسٹرکچر کا خاتمہ ہے۔ میرا سوال ہے آئی ایم ایف کن مہنگے بجلی منصوبوں کی طرف اشارہ کر رہا ہے؟

مشیر خزانہ کے پی نے کہا کہ مہنگائی کے پہاڑ کو حقیقی شکل پی ڈی ایم حکومت نے دی ہے، پی ڈی ایم نے عوام پر 76 سالہ تاریخی مہنگائی کا عذاب مسلط کیا۔ پی ٹی آئی حکومت نے مالیاتی سال 2022 میں سہہ ماہی جی ڈی پی 12 فیصد تک پہنچائی، اب پی ڈی ایم ٹو کی حکومت میں جی ڈی پی کی بدترین صورتحال ہے۔

قومی خبریں سے مزید