• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حافظ نعیم الرحمان کا کسی بھی سیاسی اتحاد کا حصہ بننے سے صاف انکار

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کسی بھی سیاسی اتحاد کا حصہ بننے سے صاف انکار کردیا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران جب صحافی نے حافظ نعیم الرحمان سے استفسار کیا کہ کیا جماعت اسلامی اپوزیشن اتحاد کا حصہ بنے گی؟ تو جواب میں امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ کسی مقصد کےلیے اشتراک عمل کسی سے بھی کرسکتے ہیں مگر کسی اتحاد کا حصہ نہیں بنیں گے۔

صحافی نے سوال کیا کہ سابق وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو کون تحویل میں لے؟ کس پر اعتماد کیا جاسکتا ہے؟ اس پر حافظ نعیم الرحمان نے جواب دیا کہ جو بھی حفاظتی تحویل میں لیے جانے کا طریقہ کار ہے، اسی کے تحت طویل میں لیا جائے۔

صحافی نے استفسار کیا کہ کیا حماس کی کارروائی سے اسرائیل کو قتل عام کا موقع نہیں مل گیا؟ اس پر امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ آپ بتائیں 1948ء میں حماس نے اسرائیل پر حملہ کیا تھا جو اسرائیل نے ہزاروں فلسطینی شہید کیے تھے؟

قومی خبریں سے مزید