وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو بھارت بھیج دیں، وہاں کی ترقی بھی ساری پنکچر ہو جائے گی۔
نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ہماری بدقسمتی ہے بانی پی ٹی آئی جیسا وائرس ہمیں مل گیا۔
احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان قرضوں پر چل رہا ہے اور قرضوں کے لیے بھیک مانگ رہا ہے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں ہم محنت کر رہے ہیں، محنت کے ساتھ چین کا اپنے اوپر اعتماد بحال کر رہے ہیں۔