• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے سردار الیاس کی کوششیں قابل تعریف ہیں، وزیر اعظم

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی عرب کے کاروباری گروپ کے صدر سردار الیاس نے ملاقات اسلام آباد میں ملاقات کی۔ 

وزیراعظم نے اس موقع پر پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے سردار الیاس کی کوششوں کو سراہا۔ 

انہوں نے جی ڈی پی کی شرح بڑھانے کےلیے پیداوار کی اہمیت پر زور دیا۔

اس موقع پر سردار الیاس نے کہا کہ پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاروں کی سہولت کےلیے ون ونڈو آپریشن فعال کرنے کی ضرورت ہے۔ 

رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی اور کاروباری شخصیت سردار یاسر الیاس بھی ملاقات میں موجود تھے۔

قومی خبریں سے مزید