• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی نے نہ مذاکرات کی آفر دی اور نہ ہی کوئی فیور مانگا: چیئرمین پی ٹی آئی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی اسپیکر قومی اسمبلی سے کسی بھی مذاکراتی عمل پر گفتگو نہیں ہوئی۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کوئی پی ٹی آئی رکن اسمبلی لیگی قیادت یا رہنماؤں سے مذاکرات کے لیے رابطے میں نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی سینئر قیادت نے ن لیگ سے نہ کوئی مذاکرات کیے نہ خواہش ہے، قومی اسمبلی کی کارروائی سے متعلق اسپیکر سے مختلف معاملات پر بات چیت ہوتی ہے۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے نہ ہی مذاکرات کی کوئی آفر دی اور نہ ہی کوئی فیور مانگا۔

گزشتہ روز مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی قیادت سے مذاکرات کے لیے بنائی گئی کمیٹی کا حصہ نہیں ہوں۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ میں ذاتی طور پر پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات کے حق میں نہیں ہوں۔

اس کے علاوہ وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات پر معافی مانگنے تک بانی پی ٹی آئی عمران خان سے کوئی مذاکرات نہیں ہو سکتے۔

قومی خبریں سے مزید