• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی کے بھاری بلوں پر چند روپے کی کمی خیرات ہے: حافظ نعیم الرحمٰن

امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن ---- فائل فوٹو
امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن ---- فائل فوٹو

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ بجلی کے بھاری بلوں پر چند روپے کی کمی خیرات ہے، ہمیں خیرات نہیں ہمارا حق چاہیے۔

لاہور میں جماعت اسلامی کے زیرِ اہتمام میٹرک پوزیشن ہولڈر طلبہ کے اعزاز میں یوتھ ٹیلنٹ ایوارڈ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ کون سا تعلیمی ادارہ ہے جہاں منشیات نہیں مل رہی، افسوس ملک کے ہر تعلیمی ادارے تک منشیات پہنچ چکی ہے، ہمارے بچوں کے جسموں میں منشیات کا زہر اتارا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ خاموش بیٹھے رہے تو حکمران ہمیں اسی طرح بھیک دیتے رہیں گے،  تنخواہ دار طبقے کی تنخواہوں پر بھاری بھر کم ٹیکس منظور نہیں۔

انہوں نے کہا کہ 100 میگاواٹ کے پلانٹ کو کاغذات میں 150 میگاواٹ کا دکھایا گیا، ہر دور میں آئی پی پیز لگی ہیں۔ 

 حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ پاکستان کے حالات پڑھے لکھے جاہلوں نے خراب کیے ہیں، ہمیں اپنی طرز سیاست بدلنا ہو گی۔

قومی خبریں سے مزید