متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے آل راؤنڈر محمد وسیم کو آئی سی سی مین پلیئر آف دی منتھ قرار دے دیا گیا۔
دوسری جانب ویسٹ انڈیز کی کپتان ہیلے میتھیوز آئی سی سی ویمن پلیئر آف دی منتھ قرار پائی ہیں۔
واضح رہے کہ ہیلے میتھیوز کو تیسری مرتبہ آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار دیا گیا ہے۔
یو اے ای کے کپتان محمد وسیم آئی سی سی پلئیر آف دی منتھ قرار پانے والے پہلے اماراتی کرکٹر ہیں۔
مینز پلیئر آف دی منتھ کےلیے پاکستان کے شاہین آفریدی اور نمیبیا کے گیرہاڈ ایراسمس کی بھی نامزدگی ہوئی تھی۔