آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر عثمان خواجہ نے فلسطین کے زخمی بچوں کی دل دہلا دینے والی ویڈیو شیئر کر دی۔
عثمان خواجہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر زخمی فلسطینی بچوں کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ مناظر دیکھنا ہی اتنا مشکل ہے ذرا تصور کریں اگر اس طرح کی زندگی گزارنی پڑے تو کیا حال ہوگا۔
اُنہوں نے مزید لکھا کہ 2 سال سے فلسطین میں بچوں کا قتلِ عام ہو رہا ہے اور یونیسیف نے اسے بچوں کے لیے قبرستان قرار دیا ہے۔
آسٹریلوی کرکٹر نے مزید لکھا کہ اسرائیلی مظالم کے خلاف اپنی آواز اٹھانا بند مت کریں، ہمیشہ انسانیت اور بہتر مستقبل کے لیے کھڑے ہوں۔
اُنہوں نے مزید لکھا کہ فلسطین میں لوگ بھوک سے مر رہے ہیں وہاں طبی امداد کے لیے قائم کیمپس پر حملے کیے جا رہے ہیں۔
عثمان خواجہ نے لکھا کہ اگر یہ سب اسی طرح جاری رہا تو ہم واقعی ختم ہو جائیں گے اس لیے ظلم کے خلاف اپنی آواز اٹھانا بند نہ کریں، ہمیشہ انسانیت، انصاف اور بہتر مستقبل کے لیے کھڑے رہیں۔