بنگلادیش نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کےلیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔
بنگلادیش کی جانب سے سری لنکا کے خلاف کھیلنے والے اسکواڈ کو برقرار رکھا گیا ہے جس کی قیادت لٹن کمار داس کریں گے۔
پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی 20 جولائی کو کھیلا جائے گا۔
سیریز کے تینوں میچز شیرِ بنگلا نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم ڈھاکا میں کھیلے جائیں گے۔