انگلینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں بھارتی ویمن ٹیم کی کھلاڑی کو جرمانہ کر دیا گیا۔
آئی سی سی نے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر بھارتی کھلاڑی پراتیکا راول پر جرمانہ عائد کیاہے۔
پراتیکا راول نے آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول ون کی خلاف ورزی کی، انہیں میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ اور ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا۔
بھارتی کرکٹر نے 2 مختلف واقعات میں انگلینڈ کی کھلاڑیوں کے ساتھ فزیکل کنٹیکٹ کیا، میچ میں سلو اوور ریٹ پر انگلینڈ کی ٹیم پر بھی جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
انگلینڈ ٹیم کو میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ کیا گیا، انگلینڈ ٹیم مقررہ وقت میں ایک اوور پیچھے رہی۔
بھارتی کھلاڑی نےکوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی اور انگلینڈ کی کپتان نے سلو اوور ریٹ کا جرمانہ قبول کیا۔