• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف ذاتیات پر آ گئے اور چنگیز کاکڑ کے خلاف گفتگو کی، یہ کرپٹ سسٹم کے بینیفشری رہے ہیں، آج کے ایوان کی کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

 پارلیمنٹ کے باہر چنگیز کاکڑ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ فارم 47 کے بل بوتے پر بننے والی حکومت کو نہیں مانتے، انوارالحق کاکڑ نے کہا میں نے بات کی تو منہ چھپاؤ گے۔

ایم این اے چنگیز کاکڑ نے کہا کہ خواجہ آصف کو اپنی عزت کا بھی خیال نہیں، میں نے خواجہ آصف کے سفید بالوں کا خیال رکھا، خواجہ آصف کو جنہوں نے جتوایا وہ پاکستان جانتا ہے۔

چنگیز کاکڑ نے مزید کہا کہ اگر یہ اس طرح زبان استعمال کریں گے تو ان سے دو ہاتھ آگے جائیں گے، خواجہ آصف کی تقریر کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید