• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی پی ٹی آئی کا جیل سے باہر آنا پاکستان کے دکھوں کا مداوا ہے، فواد چوہدری

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا جیل سے باہر آنا پاکستان کے دکھوں کا مداوا ہے۔

لاہور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ تلخیاں بڑھانے والی باتیں نہ کریں، پانی ڈالنے کی ضرورت ہے، کشمیر سمیت ہر جگہ کی صورتِ حال آپ کے سامنے ہے، پاکستان کے لیڈر کو باہر لائیں۔

انہوں نے کہا کہ کسانوں سے گندم نہیں اٹھائی جا رہی، ہر مسئلے میں پاکستان پھنس رہا ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہم ہتھیار اٹھا کر چلنے والے لوگ نہیں ہیں۔

قومی خبریں سے مزید