• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امتحانی مراکز میں بدمزگی تھی اور نقل ہو رہی تھی، ڈپٹی کمشنر ملیر

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی کے علاقے ملیر میں ڈپٹی کمشنر عرفان سلام نے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔

ڈی سی ملیر نے کہا ہے کہ امتحانی مراکز میں بدمزگی تھی اورنقل ہو رہی تھی، دورے کے دوران غیر متعلقہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ جو نجی اسکول سہولیات فراہم نہیں کرسکتے ان کو سینٹرز کیوں بنایا؟

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ چھوٹے اسکولوں کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کروں گا۔

واضح رہے کہ کراچی میں میٹرک بورڈ کے تحت نہم اور دہم کے سالانہ امتحانات چل رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید