• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نریندر مودی و ویرات کوہلی سے زیادہ مقبول ہوں: اروشی روٹیلا کا دعویٰ

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

دولت کا دکھاوا کرنے اور اپنی خوبصورتی کو قدرتی قرار دینے والی بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل اروشی روٹیلا نے اب دعویٰ کیا ہے کہ وہ بھارتی اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی اور وزیرِ اعظم نریندر مودی سے زیادہ مقبول ہیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے مختلف انسٹا اسٹوریز شیئر کی ہیں۔

انسٹا اسٹوریز میں اداکارہ نے دعویٰ کیا ہے کہ میں نے اپنی پہلی تیلگو فلم ’ڈاکو مہاراج‘ کی کامیابی کے بعد مقبولیت میں ویرات کوہلی اور پی ایم نریندر مودی کو شکست دے دی ہے۔

انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ میں رواں سال کی پہلی اداکارہ ہوں جس کی فلم نے صرف 3 دن میں باکس آفس پر 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا ہے۔

اداکارہ کا کہنا ہے ک میری فلم نے شاندار بزنس کر کے میری مقبولیت میں اضافہ کیا ہے اور تاریخ رقم کر دی ہے۔

واضح رہے کہ فلم ساز بوبی کولی کی ایکشن ایڈونچر سے بھرپور فلم ’ڈاکو مہاراج‘ میں اداکارہ اروشی روٹیلا کے ہمراہ ساؤتھ کے سینئر اداکار نندا موری بالا کرشنا، بوبی دیول اور پرگیہ جیسوال سمیت دیگر اداکار جلوہ گر ہیں۔

فلم ’ڈاکو مہاراج‘ میں بڑی عمر کے اداکار کے ساتھ آئٹم نمبر کرنے پر اروشی روٹیلا کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

12 جنوری کو ریلیز ہونے والی اس فلم نے اب تک دنیا بھر میں 156 کروڑ روپے سے زائد کا کاروبار کیا ہے۔

فلم کی کامیابی کے بعد اسے 24 جنوری کو ہندی ڈب میں بھی ریلیز کیا جائے گا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید