• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مایا علی کی عابدہ پروین کیساتھ ناقابلِ فراموش ملاقات

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی کی قطر میں لیجنڈری گلوکارہ عابدہ پروین کے ساتھ ایک یاد گار ملاقات ہوئی ہے۔

مایا علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر قطر میں منعقد ہونے والے ایک شو سے کچھ تصاویر اور ایک ویڈیو شیئر کی ہیں۔

ویڈیو میں عابدہ پروین ویل چیئر پر بیٹھی ہیں جبکہ اداکارہ کو ان کی ویل چیئر تھام کر زمین پر بیٹھے خوش گوار موڈ میں ان سے باتیں کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔


اداکارہ نے یہ ویڈیو اور تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ کچھ لمحات واقعی ناقابلِ فراموش ہوتے ہیں۔ 

اُنہوں نے مزید لکھا ہے کہ میں نے قطر میں ایک خوبصورت دن گزارا جو محبت، گرمجوشی، زبردست کھانوں اور خوشی سے بھرپور تھا۔

مایا علی نے کیپشن میں یہ بھی لکھا ہے کہ لیجنڈ عابدہ پروین سے ملاقات ہونا وہ لمحہ تھا جسے میں زندگی بھر یاد رکھوں گی اور اس دوران مجھے ان کے کلام کے یہ الفاظ ’جو ہے تیرا لب جاوے گا کر کے کوئی بہانہ‘حقیقی محسوس ہوئے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید