سیالکوٹ (نمائندہ جنگ)سابق چیف جسٹس سپریم کو رٹ آف پاکستان تصدق حسین جیلانی کی سیالکوٹ میں آمد۔اس موقع پر انہوں نے مقامی صنعت کارپر ویز سونی کی وفات پر ان کے اہل خانہ سے اظہار افسوس کرنے کے لئے انکی رہائش گاہ گئے اور اہل خانہ سے مرحوم کی درجات بلند کرنےکی دعا کی ۔اس موقع پرسابق صدر بار ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ،سابق سیکرٹری بار کے علاوہ ممبران بھی موجود تھے۔