• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اخراجات کم، NHS سروس بہتر، بارڈر سیکورٹی کمانڈ قائم، 6500 اساتذہ بھرتی کرینگے، سر کیئر اسٹارمر

گلاسگو (طاہر انعام شیخ)لیبر پارٹی کے لیڈر سر کیئر اسٹارمر نےالیکشن جیتنے کی صورت میں 6ترجیحات کااعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اخراجات کم،NHS سروس بہتر،بارڈسیکورٹی کمانڈقائم،6500اساتذہ بھرتی کرینگے، ، ماحولیاتی بہتری کے لئے پبلک سیکٹر میں گریٹ برٹش انرجی کمپنی تشکیل دیں گے ،غیرسماجی رویوں پر مجرموں کے لیے نئی سزائیں متعارف کرائیں گے ، 15لاکھ مکانات بنانے اورورکرز کے حقوق کے تحفظ کا عزم بھی برقرار ہے ۔لیبر پارٹی کے لیڈر سر کیئر اسٹارمر نے آئندہ الیکشن میں جیت کی صورت میں ترجیحاتی بنیادوں پر کام کے لئے ایک 6 نکاتی پروگرام پیش کر دیا ہے۔ ایسکس میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے جو انتخابی وعدے کئے ان میں معاشی استحکام کے لئے اخراجات پر سخت قوانین قائم کرنا، نیشنل ہیلتھ سروس میں بہتری کے اقدامات اورہر ہفتے 40 ہزار نئی اپائنمٹمنٹس کے ذریعے انتظار کی لسٹوں کو کم کرنا، چھوٹی کشتیوں کے ذریعے انسانی سمگلنگ کرنے والے جرائم پیشہ افراد کو روکنے کے لئے بارڈر سیکورٹی کمانڈ قائم کرنا، ماحولیاتی بہتری اور کلین انرجی کے لئے پبلک سیکٹر میں گریٹ برٹش انرجی کی کمپنی کا قیام، غیر سماجی رویوں کے خاتمے کے لئے نیبرہڈ پولیس کے مزید آفیسرز کی فراہمی اور مجرموں کے لئے نئی سزائیں متعارف کرانا ، تعلیم میں بہتری کے لئے 6 ہزار 5 سو نئے اساتذہ کی بھرتی وغیرہ شامل ہیں۔ واضح رہے کہ تعلیم، صحت اور پولیسنگ کے متعلق وعدے صرف انگلینڈ کے لئے ہیں، کیونکہ دیولیشن کے بعد یہ اختیارات اسکاٹ لینڈ ، ویلز اور شمالی آئرلینڈ کی پارلیمنٹ کے پاس ہیں اور ان علاقوں میں مقامی لیبرپارٹیاں اپنی الگ پالیسیاں طے کریں گی۔ لیبر پارٹی کا کہنا ہے کہ صرف یہ 6 نکاتی وعدے ہی لیبر کی انتخابی مہم کا حصہ نہیں بلکہ پارٹی اپنے دیگر وعدوں مثلاً ہاؤسنگ پالیسی پر 15 لاکھ مکانات کی تعمیر اورورکرز کے حقوق پر بھی بدستور قائم ہے۔ چند ہی دنوںمیں وزیراعظم رشی سونک کے بعد سر کیئر اسٹارمر کی تقریر سے ظاہر ہوتا ہے کہ سیاسی پارٹیاں متوقع الیکشن کی آخری تیاریوں میں مصروف ہیں، جن کا اعلان وزیراعظم رشی سونک نے کرنا ہے۔ ان الیکشن کا انعقاد 28 جنوری 2025 سے قبل کرانا لازمی ہے۔

یورپ سے سے مزید