• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویانا: عیدالاضحی کے موقع پر ملک امین اعوان کی جانب سے تقریب

ویانا(اکرم باجوہ) آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں عید الاضحی کی چاند رات کے موقع پر اعوان ٹرانسپورٹ اعوان آشیانہ پر پاکستانی کمیونٹی نے مل کر عید الاضحی کی خوشیاں منائیں ۔اس موقع پر خصوصی طور پر کر کرسچن کمیونٹی کے رہنما کلیم رفیق مسیح نے شرکت کرکے مسلم کمیونٹی کو عید الاضحی کی مبارکباد پیش کی ۔ تقریب کے میزبان حاجی ملک محمد امین اعوان کی جانب سے عید الاضحی کی خوشی کا کیک سب نے مل کر کاٹا اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے اور ایک دوسرے کو گلے مل کر عید الاضحی کی مبارکباد پیش کی ۔
یورپ سے سے مزید