• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اونٹ کی ٹانگ کاٹنے والے کو سزا دی جائے، آمنہ بخت مرزا

بریڈفورڈ (نمائندہ جنگ) سندھ کے شہر سانگھڑ کے علاقے منڈھ جامراؤ میں مقامی وڈیرے کی جانب سے اونٹ کی ٹانگ کاٹنے کے واقعہ پر ہڈرزفیلڈ میں مقیم پیپلزپارٹی برطانیہ یارکشائر کی صدر آمنہ بخت مرزا نے غم اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے اس واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قرآن کریم میں حضرت صالح علیہ السلام کی اونٹنی کا ذکر ہے جس کی وجہ سے اس قوم پر اللہ تعالیٰ نے عذاب نازل کیا ،ہمارے پیغمبر ﷺ کو بھی اونٹ سے بہت محبت تھی،آمنہ بخت مرزا نے اونٹ پر ظلم کرنے والوں کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے حکام سے اپیل کی کہ اونٹ کی ٹانگ کا مناسب علاج کرایا جائے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں جانوروں کی فلاح کیلئے ایسا قانون بنایا جائے تاکہ جانور پر ظلم کرنے والے کو سزا مل سکے۔
یورپ سے سے مزید