• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دی ہیگ میں ریحانہ کوثر حسین مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ محفل

دی ہیگ (راجہ فاروق حیدر ) ہالینڈ کی سیاسی سماجی شخصیت پاکستان مسلم لیگ ن اوورسیز ہالینڈ کے جنرل سیکرٹری چوہدری فیصل منظور کی تایا زاد بہن ریحانہ کوثر حسین مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے محفل قل شریف پاکستان اسلامک اینڈ کلچر سینٹر ہالینڈ دی ہیگ میں منعقد کی گئی۔تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قر آن پاک سے کیاگیا اور مہمت ازاد امام و خطیب ترک اسلامک کلچر فاؤنڈیشن ہالینڈ دی ہیگ نے سعادت حاصل کی۔ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ والہ وسلم راشد علی خان اور دیگر نعت خواں حضرات نے ہدیہ نظرانہ عقیدت پیش کیا جبکہ قل شریف اور ایصال ثواب کی محفل سے حضرت مولانا علامہ یاسر نسیم امام و خطیب جامعہ مسجد مہناج القران دی ہیگ حضرت مولانا غلام مصطفی نقشبندی امام و خطیب پاکستان اسلامک اینڈ کلچر سینٹر نے ایصال ثواب کی محفل کے حوالے سے خصوصی اور جامع خطاب کیا ۔قل شریف کی محفل کا اہتمام چوہدری فیصل منظور کی طرف سے کیا گیا تھا جبکہ چوہدری قمر حسین اور چوہدری زاہد حسین کی سرپرستی میں کیا گیا جس میں ہالینڈ بھر سے اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کے خواتین و حضرات نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی۔آخر میں خصوصی ریحانہ کوثر حسین مرحومہ کے لیے اللہ تعالی کے حضور درجات بلندی کے لیے حاضرین مجلس کشمیر اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ ایصال ثواب اور قل شریف کی محفل میں شرکت کرنے والے تمام خواتین و حضرات کا چوہدری فیصل منظور نے شکریہ ادا کیا۔آخر میں لنگر شریف حاضرین مجلس میں تقسیم کیا گیا جس کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔
یورپ سے سے مزید