• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سارہ اوون اور ریچل ہوپکنز نشستوں کا دفاع کر رہی ہیں

لوٹن (شہزاد علی) لوٹن نارتھ سے سارہ اووین اور لوٹن ساؤتھ سے ریچل ہوپکنز اپنی نشستوں کا دفاع کر رہی ہیں۔ سارہ اووین کا کہنا ہے کہ لوٹن ان کا گھر ہے اور انہیں یہ پسند ہے، انہیں اس بات پر فخر ہے کہ وہ اپنی کمیونٹیز کو درپیش مسائل پر ایک فعال مہم چلانے والی ہیں جن میں بچوں کے غیر سماجی رویئے اور پبلک ٹرانسپورٹ جیسے مسائل شامل ہیں لیبر پارٹی معاشی استحکام، NHS کے انتظار کے اوقات میں کمی، توانائی کے بلوں میں کمی، غیر سماجی رویئے پر کریک ڈاؤن اور مزید اساتذہ کی بھرتی پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔ خیال رہے کہ ریچل ہوپکنز سابق لیبر پارٹی ممبر پارلیمنٹ کیلونز ہوپکنز کی صاحبزادی ہیں۔