کراچی (نیوز ڈیسک) اسرائیلی سیاستدان کے مکہ مدینہ پر قبضے کا پرانا بیان دوبارہ وائرل ہوگیا ہے جس پر دنیا بھر کے مسلمانوں کی جانب سے شدید تنقید کی جارہی ہے ، اسرائیلی سیاستدان ایوی لپکن نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ وہ مستقبل میں اسرائیل کی سرحدیں لبنان سے سعودی عرب اور بحیرہ روم سے دریائے فرات تک پھیلتی دیکھتے ہیں۔ یہ انٹرویو 2024میں سامنے آیا تھا لیکن اُس کا یہ کلپ سوشل میڈیا پر اب وائرل ہو رہا ہے، ویڈیو میں بیان کیے گئے مبینہ علاقائی تصور پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔