کراچی (نیوز ڈیسک)پہلی سیاہ فام خاتون کمانڈر کی قیادت میں اسپیس ایکس کا نیا ریکارڈ ،جیسیکا واٹکنز کے ماتحت چار خلا باز 7 گھنٹے 55 منٹ میں خلائی جہاز کی تیز ترین پرواز میں آئی ایس ایس پہنچ گئے۔ واٹکنز کیساتھ امریکی ڈیلینی، کینیڈین کٹریک اور روسی سرگئی ٹیٹیریاتنکوف شامل ، چھ ماہ خلائی اسٹیشن پر قیام کریں گے۔