قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے سلوواکیہ کے وزیراعظم رابرٹ فیکو کی حالت مستحکم لیکن بدستور تشویشناک ہے۔
سلوواکیہ کے وزیر صحت کا کہنا ہے کہ وزیراعظم رابرٹ کو دارالحکومت براٹسلاوا کے اسپتال منتقل کرنے میں کئی روز لگیں گے۔
رابرٹ فیکو فی الحال بنسکا بائٹریکا قصبے کے مقامی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق سلوواکیہ کے وزیراعظم پر مقامی قصبے میں بدھ کو قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا۔