آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی سرکاری رہائش گاہ کے باہر سے چور ٹیلیفون کیبلز کاٹ کر لے گئے۔
پولیس کے مطابق کیبل چوری میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر کے چوری شدہ کیبل بھی برآمد کر لی گئی۔
سیکٹر ایف 7/3 کی گلی 63 میں آئی جی اور چیئرمین سی ڈی اے کی سرکاری رہائش گاہیں ہیں۔
ٹیلیفون کیبل چوری ہونے کی وجہ سے تمام ٹیلیفون نمبر بند ہو گئے تھے۔
این ٹی سی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات 3 اور 4 بجے کے درمیان چوروں نے کارروائی کی۔
انہوں نے بتایا کہ چور لاکھوں روپے مالیت کی کیبل کاٹ کر لیے گئے تھے۔