• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چمن: باب دوستی پر پاسپورٹ ٹریولنگ پالیسی کیخلاف جاری دھرنے کو 6 ماہ ہو گئے

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

چمن میں باب دوستی پاسپورٹ ٹریولنگ پالیسی کے خلاف بارڈر شاہراہ پر جاری دھرنے کو 6 ماہ ہو گئے۔

دھرنے کے شرکاء پر کارروائی کے خلاف مشتعل مظاہرین نے مختلف مقامات پر احتجاج بھی کیا جس کے باعث کوئٹہ چمن شاہراہ گڑنگ پر 15روز سے بند ہے اور مال بردار گاڑیوں اور کنٹینرز کی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔

کسٹم حکام کے مطابق احتجاج کے باعث باب دوستی سے دوطرفہ تجارت معطل ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مظاہرین واپس دھرنا مقام پر منتقل ہوں تو وزیراعلیٰ مذاکرات کے لیے آئیں گے۔

دوسری جانب جے یو آئی کے رہنما حافظ حمداللّٰہ نے دھرنا کمیٹی سے ملاقات کی اور کہا کہ بارڈر روزگار کے سوا کوئی متبادل ہے نہیں، متعلقہ حکام کو اصل حقائق سے آگاہ کر کےحل نکالا جا سکتا ہے۔

علاوہ ازیں پی ٹی سی ایل کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ضلع میں انٹر نیٹ سروس بحال کر دی گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید